ھفتہ 17 اپریل 2021

لاہور کےشہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ

لاہور(دھرتی نیوز)کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر)محمد عثمان نے شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شہر کے 20 مقامات کو فری ماسک کی تقسیم کیلئے فائنل کر لیا گیا، ماسک کی تقسیم کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو تفویض کیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا ء کے پیش نظر اہلیان لاہور مِیں ایک کروڑ فیس ماسک مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ریلوے سٹیشن، بادامی باغ بس سٹینڈز، مال روڈ، چائنہ سکیم، شاہ عالم چوک، یتیم خانہ چوک، داتا دربار، چونگی امر سدھو ، اچھرہ بازار، دہلی گیٹ، اکبری منڈی، اسلام پورہ، ہربنس پورہ، نشتر بازار، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک، شاہدرہ چوک، جلو موڑ اور اڈا پلاٹ چوک رائیونڈ روڈ پر کیمپس لگیں گے، شہر کے چاربڑے لاری اڈوں پر 20 لاکھ شہریوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے، لاری اڈا بادامی باغ، جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، سٹی بس اڈا سکندریہ اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سٹی میں شہریوں کو فری ماسک دیئے جائیں گے۔ ایک کیمپ پر پانچ لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM