ھفتہ 17 اپریل 2021

فخر زمان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا

سنچورین(دھرتی نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فخز زمان کو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق فخز زمان کے علاوہ لیگ سپنر زاہد محمود کو بھی زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زاہد محمود کو شاداب خان کے زخمی ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے میں تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 21 سے 25 اپریل تک ہرارے میں کھیلی جائے گی۔لیگ اسپنر زاہد محمود ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ جبکہ فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر دونوں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM