ھفتہ 17 اپریل 2021

امریکن شہری کو اپنے گھر کے صحن میں چھپا باکس مل گیا لیکن جب کھولا تو اندر سے کیا نکلا؟ ہنسی روکنا مشکل

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی کو اپنے گھر کے صحن میں کنکریٹ سے بنا بڑے سائز کا ایک باکس مل گیا جس کے اوپر کنکریٹ ہی سے بنا ڈھکن تھا۔

آدمی متجسس ہوا کہ اس باکس میں آخر کیا ہو سکتا ہے؟ چنانچہ اس نے حقیقت معلوم کرنے کے لیے سخت محنت کرکے کھدائی کی اور بھاری ڈھکن کو کھولا مگر اندر سے ایسی چیز نکلی کہ سن کر ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ٹونی ہوئزمین نامی اس شخص نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں یہ باکس صارفین کو دکھایا ہے اوریہ مضحکہ خیز واقعہ سنایا ہے۔

ٹونی بتاتا ہے کہ ایک جگہ سے مٹی ہٹ جانے کے باعث اسے یہ باکس نظر آ گیا۔ اس وہم ہوا کہ شاید اس میں کوئی قیمتی چیز ہو لیکن جب کئی گھنٹے کی محنت کے بعداس نے کھدائی کرکے ڈھکن اٹھایا تو معلوم ہوا کہ یہ اس گڑھے کا اوپری ڈھکن تھا جس کے ذریعے ہمارے گھر سے پانی کی نکاسی ہو رہی تھی۔ ہمارے ٹوائلٹ کی گندگی بھی پہلے اسی گڑھے میں جاتی تھی جس کے اوپر کنکریٹ کا یہ باکس سا بنا کر اوپر ڈھکن لگایا گیا تھا۔ کچھ کھدائی کے بعد مجھے بدبو آنی شروع ہو گئی تھی، تاہم مجھے پھر بھی سمجھ نہ آئی کہ اندر ایسی غلیظ چیزہو سکتی ہے۔ میں منہ کپڑے سے لپیٹ کر کھدائی کرتا رہا اور بالآخر سخت مایوسی اور پشیمانی لے کرلوٹا۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM