ھفتہ 17 اپریل 2021

آپ آج تک چائے غلط بناتے آئے ہیں، ماہرین نے صحیح طریقہ بتادیا

لندن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) آج تک ہم کپ میں گرم پانی ڈالنے کے بعد اس میں ٹی بیگ، چینی اور دودھ ڈال کر ہلاتے اور چائے بناتے ہیں لیکن یہ سن کر آپ کو سخت حیرت ہو گی کہ ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے سافٹ ویئر کمپنی آئی این ٹی یو کے اشتراک سے تحقیق کی ہے اور نتائج میں بتایا ہے کہ اس روایتی طریقے سے چائے ٹھیک نہیں بنتی۔

تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ بہترین چائے بنانے کے لیے ہمیں کپ میں پہلے ٹی بیگ ڈالنا چاہیے اور اس پر دودھ ڈالنے کے بعد کیتلی سے گرم پانی ڈالنا چاہیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ایلن میکی کا کہنا تھا کہ” چونکہ پانی میں ہائی منرل کنٹینٹ ہوتا ہے چنانچہ یہ ذائقے کے کمپاﺅنڈز پر ایسے اثرات مرتب کرتا ہے جس سے ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر ہم دودھ پہلے ڈالیں تو چائے کا ذائقہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔ “

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM