ھفتہ 17 اپریل 2021

“چینی 80 روپے کلو بیچو” لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو بڑا حکم دے دیا

لاہور (دھرتی نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے کلو فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملزایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی۔ کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM