ھفتہ 17 اپریل 2021

جمائما خان کی عمران خان پر تنقید، قرآن مجید کی آیت کا حوالہ بھی دے دیا

دھرتی نیوز (سوشل ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں فحاشی و عریانی کے باعث ریپ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پہ ہنگامہ مچ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین بیان پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے وزیر اعظم کے بیان کی حمایت بھی کی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے سابق شوہر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ برطانوی میڈیا میں بھی عمران خان کے اس بیان سے متعلق خبریں چھپنے کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان کی بات کا غلط حوالہ دیا گیا ہے یا غلط ترجمہ کیا گیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ‘جس عمران کو میں جانتی تھی وہ تو کہتا تھا کہ مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالنا چاہیے ناکہ عورت پر’۔

بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں انہوں قرآن مجید کی آیت کا حوالہ دیا۔ اور اس آیت کا ترجمہ بھی شئیر کیا جس میں مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمائما خان کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پھر سے یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ملک میں بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ فحاشی و عریانی ہے یا پھر مردوں کی بڑھتی ہوس۔۔۔۔۔۔ بعض سوشل میڈیا صارفین تو اس ٹویٹ کو دونوں کے تعلقات میں ایک نیا موڑ قرار دے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے جب وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہا تھا تب جمائما نے ان کے حق میں ٹویٹ کر کے ثابت کیا تھا کہ وہ آج بھی اپنے سابق شوہر کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہیں۔ تاہم جمائما خان کی حالیہ ٹویٹ کے بعد یہ قرار دیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان نظریاتی خلیج مزید وسیع ہو گئی ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM