بدہ 24 اپریل 2024

یوئیفا نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی

یوئیفا نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی

لندن: یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق یوئیفا نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پر 2 سال کی پابندی لگادی، پابندی کسی بھی یورپین مقابلوں میں شرکت پر لگائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پابندی فنانشل فیئر پلے کے قواعد کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے، یوئیفا نے مانچسٹر سٹی پر 30 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشنز (یوئیفا) کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سٹی پر پابندی کا اطلاق آئندہ سیزن سے ہوگا۔

ترجمان مانچسٹر سٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مانچسٹر سٹی نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے لیگ کے آخری میچ میں برائیٹن کے خلاف 4 گول کیے تھے جو جواب میں صرف ایک گول کرسکی تھی، اس جیت کے ساتھ مانچسٹر سٹی کو 98 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔

دوسرے نمبر پر آنے والے کلب لیورپول نے 38 میچز میں 97 پوائنٹس حاصل کیے اور لیگ کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم بھی بنی تھی۔

Facebook Comments