ھفتہ 17 اپریل 2021

افطار میں 3 کھجور پُورا رمضان کھانے سے آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہوں گیچ

کھجور سے افطار کرنا سُنت نبوی ﷺ ہے اور صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے کیونکہ سارے دن بھوک کے بعد جسم کو کسی ایسی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے جو جسم کو فوری طور بھرپور توانائی دے اور کھجور اس صلاحیت سے بھرپور ہوتی ہے۔اس آرٹیکل میں روزانہ افطار میں 3 کھجورین کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے اچھے اثرات کا ذکر کیا جائے گا۔نمبر 1 بیمار دل اور کارڈیو ویسکولر سسٹم کی بحالیروزانہ چند کھجوریں لمبے عرصے تک کھانا دل کی بہت سی بیماریوں کو ٹھیک کر دیتا ہے، کھجور کے اندر موجود پوٹاشیم جادوئی طور پر آپ کا کولیسٹرال لیول کم کرتا ہے یہ کولیسٹرال آپ کے دل کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم کا روزانہ استعمال جہاں بہت سی بیماریوں پیدا ہونے سے روکتا ہے

وہاں اس کا استعمال کرنے والوں کی عمریں طویل ہوتی ہیں۔نمبر 2کلون کینسر کا خدشہ کم ہو جاتا ہےڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنس کی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو روزانہ کھجور کا استعمال کرتے ہیں اُن میں کلون کینسر کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے کیونکہ کھجوریں فوڈ بیکٹریا کی مقدار جسم میں بڑھاتی ہے جو کلون کینسر کے سیلز کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔نمبر 3 بھرپور اور فوری توانائی کھجور کے اندر قدرتی شوگر،گلوکوز، کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو جسم کو فوری طور پر بھرپور انرجی دیتی ہے خاص طور پر افطار کے وقت جب بھوک کی وجہ سے جسم نڈھال ہو رہا ہوتا ہے

اُس وقت کھجور جسم کو فوراً فعال کر دیتی ہے اور کسی انرجی بوسٹر کی طرح کام کرتی ہے اور افطار کے بعد جسم کو نڈھال ہونے سے بچاتی ہے۔نمبر 4 کھجورنظام انہظام کو بہتر کرتی ہےصرف ایک کپ کھجور سے آپ کو 12 گرام فائبر ملتی جو معدے کو فعال کرتی ہے اور خوراک کو ہضم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی خوراک میں فائبر کا مقدار جسم کی مطلوبہ مقدار سے کم ہے تو آپ کا جسم کئی دائمی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے جن میں کولیسٹرال، شوگر، دل کی بیماریوں کیساتھ ساتھ نظام ہضم کی کئی بیماریاں شامل ہیں۔نمبر5 کھجور دماغ کو چاک و چوبند رکھتی ہےکھجور کے اندر وٹامن بی 6 کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے

یہ بھی پڑھیں  کرونا وائرس: دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنے والے ہوشیار

اور دماغ کی تھکاؤت کو دُور کرنے کا باعث بنتا ہے اس لیے کھجور کو اپنی افطار میں لازمی شامل کریں کیونکہ اس سے افطار کرنا نہ صرف آپکے پُورے جسم کی صحت کے لیے مُفید ثابت ہوگا بلکہ اس سے آپ کے روزے کا ثواب بھی زیادہ ہوگا۔رمضان المبارک کے مہینے میں مسلسل 30 دن روزانہ کھجور کھانا ان تمام فائدوں کو جسم کے اندر ACTIVATE کر دیتا ہے لہذا خُود بھی کھجور سے افطار کریں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس پھل سے افطار کروائیں اور رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے جائیں۔

Facebook Comments


Dharti News Headlines 6 PM The list of the most powerful countries in the world has been released | Dharti News Twenty percent of Pakistanis own 50 percent of the country’s wealth | Dharti News Dharti News Bulletin 04:30 PM Local and international News – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9:00 AM