جمعہ 29 مارچ 2024

معروف بھارتی اداکارہ کینسر کی شکار لیکن پھر ان کے باپ نے ایسا کام کردیا کہ فرط جذبات سے کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

 ممبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ادکارہ اینڈریلا شرما کینسر کے مرض میں متبلا ہوگئیں، اور اس کے علاج کے لیے ان کی کیموتھیراپی جاری ہے، اینڈریلا شرما کے لیے ان کے والد نے بھی اپنے سر کے بال منڈوادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کیموتھراپی کے آغاز سے قبل اپنے سر کے بال منڈوادیے تھے۔ اینڈریلا کینسر کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں ان کے اہلِ خانہ اور دوست ان کی ہمت باندھنے کے لیے ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں تاہم حال ہی میں ان کے والد کی جانب سے ایک ایسا تحفہ دیا گیا جسے دیکھ کر وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ اینڈریلا کے والد نے بیٹی کی طرح خود کے سر کے بال بھی منڈوالیے۔

 اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنی ایک تصویر بنواکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا اور ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ کس طرح ایک باپ اپنے بچے کی ہنسی کے لیے سب کچھ قربان کردیتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ والد یہ تو نہیں بتاتے کہ وہ اپنے بیٹے یا بیٹی سے کتنا پیار کرتے ہیں، لیکن وہ اسے ثابت کرنے کے لیے خاموشی سے ہر ممکن کام کر دیتے ہیں۔

Facebook Comments