جمعہ 19 اپریل 2024

سیلفی شارک سے زیادہ خطرناک ہوگئی

سیلفی شارک سے زیادہ خطرناک ہوگئی

واشنگٹن : دنیا بھر میں سیلفی کا موت کا پروانہ بن رہا ہے، امریکی میڈیا نے انکشاف کیا گیا ہے کہ سیلفی لینے کے شوق میں 40 فیصد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ جبکہ چوتھے پر پاکستان موجود ہے۔

امریکی میڈیا کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے 2011 سے 2017 کے درمیانی عرصے میں کم از کم 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانیں گنوا بیٹھے، جبکہ اسی عرصے کے دوران خطرناک ترین قرار دی جانے والی شارک مچھلی کے حملے میں صرف 50 افراد نے اپنی زندگیوں کی بازی ہاری تھی۔

امریکی میڈیا کی جانب سے سیلفی کے حوالے کیے گئے سروے کے دوران 2023 افراد سیلفی کے دوران پیش آنے والے خطرات سے متعلق جانا، اس دوران معلوم ہوا کہ نصف سے زائد افراد سیلفی لینے کےلیے گھاٹی کے کنارے کھڑے ہونے کا خطرہ بھی مول لینے کو تیار ہیں۔

41 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے سیلفی لیتے ہوئے اپنی عمل سے خود کو خطرے میں ڈالا جبکہ 4 فیصد سیلفی کے جنونیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے عمل سے دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

امریکی خبررساں ادارے کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ وہ سیلفی لیتے ہوئے زخمی ہوئے جبکہ ان میں کچھ پہاڑی سے گرے، کچھ موٹر سائیکل سے گرے اور کچھ کو تیز و اونچی لہروں کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2018 میں امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اسرائیلی نوجوان پہاڑ کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لیتے ہوئے کھائی میں جاگرا لیکن وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

Facebook Comments