بدہ 24 اپریل 2024

60 سال سے زائد عمر کی خواتین سے جنسی رغبت رکھنے والا نوجوان لیکن وجہ ایسی کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا

نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) عمر رسیدہ خواتین میں جنسی رغبت رکھنے والے ایک امریکی نوجوان نے اس عجیب رجحان کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس 31سالہ شخص کا نامی کائیلے ہے جو امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ کا رہائشی ہے۔ کائیلے کا کہنا ہے کہ اس کی عمر اگرچہ31سال ہے تاہم وہ صرف ایسی خواتین کے ساتھ ڈیٹنگ کرنا پسند کرتا ہے جن کی عمر60سال سے زائد ہو۔

 اس عجیب جنسی رجحان کی وجہ بتاتے ہوئے کائیلے نے کہا کہ ”مجھے عمررسیدہ خواتین کے جسم کی ’بوُ‘، ان کے سفید بال اور مصنوعی بتیسی بہت اچھے لگتے ہیں اور ان سے مجھے جنسی تحریک ملتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ مجھے عمر رسیدہ خواتین سے متعلق ہر چیز بہت اچھی لگتی ہے۔ مجھے ان کی ذہنیت اور ان کا احساس بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے اپنی عمر کی خواتین کے متعلق لگتا ہے کہ جیسے وہ ابھی بہت کم عمر ہیں اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں ہو سکتا۔ مجھے ان میں کوئی رغبت محسوس نہیں ہوتی۔ میں اس وقت 6گریڈ میں تھا جب مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ میں عمر رسیدہ خواتین میں زیادہ کشش محسوس کرتا ہوں۔“

Facebook Comments