جمعہ 29 مارچ 2024

موسمیاتی خطرات، وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھ دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیر اعظم عمرا ن خان نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کوبھی خط لکھ دیا ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موسمیاتی خطرات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھا ہے جس میں عمران خان نے دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچانے کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں،پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاﺅ کے لئے اقدامات کررہا ہے،کاربن کی کمی کے لئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کررہے ہیںجبکہ ملک میں بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس ، کلین گرین کے پروگرام بھی جاری ہیں۔

 عمران خان نے خط میں کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

Facebook Comments