جمعہ 19 اپریل 2024

گزشتہ سال کے مقابلےمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ سال کے مقابلےمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ

کراچی : غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پہلےسات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں66 فیصدکااضافہ ہوا اور سرمایہ کاری کا3 ارب 42کروڑ 48لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں باون فیصدکااضافہ ہوا اور غیرملکی براہ رست سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑتیسس لاکھ ڈالررہا۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کےپہلےسات ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 66 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا اور جولائی تاجنوری میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم ایک ارب چھپن کروڑچالیس لاکھ ڈالر تک جا پہنچا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب اکسٹھ کروڑبتیس لاکھ ڈالررہا جبکہ جولائی تاجنوری مجموعی سرمایہ کاری کاحجم تین ارب بیالیس کروڑاڑتالیس لاکھ ڈالررہا۔

سب سےزیادہ سرمایہ کاچین سےآئی ، ناروے دوسرےنمبرپر جبکہ اس کے بعد یو اے ای اور کویت ہیں ، سرمایہ کاری کےاہم شعبوں میں ٹیلی کام،پاوراورفنانشل سیکٹر شامل ہیں ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا ، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم تین کروڑدس لاکھ ڈالررہا تھا ۔

غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔

انڈسٹری تجزیہ کاروں کےمطابق شرح سودمیں اضافےاورروپے کی قدرمیں کمی کےباعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئےہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔

Facebook Comments