ھفتہ 20 اپریل 2024

جیل کی طرز پر بنا دنیا کا واحد ریسٹورنٹ

جیل کی طرز پر بنا دنیا کا واحد ریسٹورنٹ

ریاض : سعودی نوجوانوں نے جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا، جیل کی مانند بنے ریسٹورنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نوجوانوں ایک ایسا منفر ریسٹورنٹ کھولا ہے جسے دیکھ کر کسی جیل کا تصور ہوتا ہے۔

اس ریسٹورنٹ کو سعودی نوجوانوں نے جیل کی طرز پر ڈیزائن کیا ہے اور اس کے اندر باقاعدہ لاک اپ بنائے گئے ہیں تاکہ صارفین کو جیل کا تصور آئے۔

سوشل میڈیا پر اس ریسٹورنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویٹرز نے جیل کے قیدیوں کا لباس بطور یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے۔

فيديوهات وروابط الأحداث@videohat_1

فيديو
شاهد.. مطعم على هيئة سجن في #جدة

Embedded video

283 people are talking about this

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ جب میں اس انوکھے ریسٹورنٹ میں گیا تو مجھے لگا کہ شاید یہاں کھانا بھی جیل کی طرز کا فراہم کیا جائے گا لیکن جب میں نے اپنی ٹیبل پر مختلف انواع و اقسام کے کھانے دیکھے تو حیران رہ گیا۔

Facebook Comments