جمعرات 25 اپریل 2024

شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب سے ملاقات کے بعد بڑی خوشخبری سنادی

برلن(دھرتی نیوزانٹرننیشنل دیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب کیساتھ ملاقات کے بعد خوشخبری سناتے ہوئے کہا پاکستان کوکوویکس پروگرام کے تحت ڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین ڈوز ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جرمن زیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کوکوویکس پروگرام کےتحت ڈیڑھ کروڑکوروناویکسین ڈوزملیں گی ، کورونا ویکسین کی ڈوز مئی میں ملنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


یاد رہے فروری میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، پاکستان کو مارچ میں مجموعی طور پر 5.6 ملین ویکسین ملیں گی، پہلے ہفتے میں 2.8 ملین اور دوسرےہفتےمیں2.8ملین ڈوزز ملیں گے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ کوویکس کی جانب سے مارچ کے اختتام تک کورونا ویکسین کی 5.6ملین ڈوزز پاکستان پہنچیں گی اور جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

Facebook Comments