جمعرات 25 اپریل 2024

‘جیٹ مین’: دبئی کے ولی عہد کی شیئرکی گئی ویڈیو وائرل

‘جیٹ مین’: دبئی کے ولی عہد کی شیئرکی گئی ویڈیو وائرل

ابوظبی : اماراتی نوجوانوں نے پہلی مرتبہ اڑنے والا سوٹ تیار پہن کامیاب پرواز کا تجربہ کرلیا، نوجوان نے جیٹ سوٹ پہن کر پرواز کی ویڈیو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو سیئر کی ہے جس میں ایک نوجوان کو جیٹ سوٹ پہن کر کامیاب پرواز کا تجربہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ “شاباش جوانوں! آپ نے خود مختار انسانی پرواز کا تجربہ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے”۔

شیخ حمدان نے اپنی ویڈیو پر ہیش ٹیگ مشن انسانی پرواز، ہیش ٹیگ دبئی ایکسپو 2020 اور جیٹ مین دبئی کا پیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیٹ مین ونس ریفٹ نے ٹیک آفس کیا اور تیزی سے جیمرا بیچ کی رہائشی علاقے کی جانب بڑھے اور 30 سیکنڈ میں 1 ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئے۔

دبئی جیٹ مین نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا اور تین منٹ کی پرواز کی۔

دبئی جیٹ مین نے تین منٹ کی پرواز کے بعد زمین کا رخ کیا اور قریب آکر ریفٹ نے اپنا پیراشوٹ کھول لیا تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔

Facebook Comments