جمعرات 28 مارچ 2024

حریم فاروق کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

حریم فاروق کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حریم فاروق نے بغیر میک اپ کے اپنی خوبصورت چمکتی دھمکتی جلد کا راز بتا دیا۔

ایسا کون ہوگا جو یہ نہیں چاہتا کہ اس کی جلد ہمیشہ خوبصورت نظر آئے اور اسے اچھا دکھنے کے لیے کسی میک اپ کی ضرورت نہ پڑے؟ لیکن ایسا کرنے کے لیے اپنی جلد کا خاص خیال کیسے رکھا جائے اداکارہ حریم فاروق نے بتا دیا۔

نامور اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی خوبصورت چکمتی جلد کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے جواب دیا ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پرمسکراہٹ۔

انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر سے متعلق کہا کہ اس تصویر میں اچھا نظر آنے کے پیچھے اچھی لائٹنگ، عمدہ ماحول اور آپ کا ایک بہترین دوست ہے۔

اداکارہ نے مداحوں سے ان ٹوٹکوں کو نہ صرف آزمانے کا مشورہ دیا بلکہ حاصل ہونے والے نتائج سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا۔

واضح رہے کہ 2018 میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’پرچی‘ میں حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔

Facebook Comments