بدہ 24 اپریل 2024

جعلی نوٹ کی اسمگلنگ، بھارتی شہری کو سزا

جعلی نوٹ کی اسمگلنگ، بھارتی شہری کو سزا

ابو ظبی : اماراتی عدالت نے جعلی کرنسی اسمگل کرنے کے جرم میں بھارتی شہری کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں جعلی کرنسی نوٹ اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری کو 3 سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے بھارتی شہری نے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں لاکھوں کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ چھپائے ہوئے تھے۔

بیگ کے خفیہ خانوں میں جعلی نوٹ چھپائے جانے کے باعث غیر معمولی طور پر پھولا ہوا تھا جس کے باعث کسٹم حکام کو بھارتی شہری پر شک ہوا اور انہوں نے بیگ کو اسکینگ مشین پر رکھ دیا۔

بیگ اسکینگ مشین پر آیا تو معلوم ہوا کہ خفیہ خانوں میں نامعلوم اشیاء چھپائی گئی ہیں جب انہیں چیک کیا تو اندر سے جعلی بھارتی کرنسی برآمد ہوئی جن کی مالیت 40 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

کسٹمز حکام نے جعلی نوٹوں کی برآمدگی کے بعد بھارتی شہری کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ یہ نوٹ اس کے دوست کے ہیں جو دبئی پہنچانے تھے۔

حکام نے بھارتی شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور عدالت میں پیش کیا، عدالت نے کسی کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی شہری کو 3 سال قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا جبکہ جیل اور جرمانے کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنا دیا۔

Facebook Comments