جمعرات 25 اپریل 2024

خبردار! مفت کا وائی فائی خطرناک ہے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظہبی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کے استعمال سے خبردار کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے سے صارفین ہیکرز کے ہاتھوں چڑھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سروس یوں تو باآسانی میسر ہوتی ہے مگر اس کے بے حد نقصانات ہوتے ہیں۔

ابوظہبی کی ڈیجیٹل اتھارٹی(اے ڈی ڈی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ صارفین مفت وائی فائی استعمال سے قبل وی پی این کا استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر جرائم کرنے والے افراد بھی اکثر انہیں وائی فائی کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں تاکہ اپنے شکار کو باآسانی گرفت میں لا سکیں۔

Facebook Comments