جمعرات 25 اپریل 2024

آسمان پر پُراسرار روشنی دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو دیکھیں

آسمان پر پُراسرار روشنی دیکھ کر لوگ حیران، ویڈیو دیکھیں

کوالالمپور: ملائیشیا میں شہریوں نے رات کے وقت آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو چلتی گاڑی میں بنائی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک آسمان پر نیلے رنگ کی روشنی نمودار ہوئی جس نے سیکنڈ میں سبز رنگ اختیار کیا اور پھر یہ آگ کا گولہ بن گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ان کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ سنگاپور اور ملائیشیا کے علاقے جوہر بھارو میں شہاب ثاقب ٹوٹنے کا منظر دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق آسمان پر نظر آنے والی روشنی ستارہ ٹوٹنے کی وجہ سے نظر آئی۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ستارے ٹوٹنے کا یہ عمل ہر روز ہوتا ہے البتہ اُن میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو وقت سے پہلے ہی ٹوٹ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے اور جن کی نظروں کے سامنے سے یہ منظر پہلی بار گزرا انہوں نے بہت زیادہ حیرانی کا اظہار کیا البتہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے ویڈیو پر سوالات اٹھائے اور اسے ترمیم شدہ  (ایڈیٹڈ) قرار دیا۔

Facebook Comments