جمعرات 06 مئی 2021

تین منٹ میں آنکھ سے کورونا ٹیسٹ کرنے والی ایپ تیار کرلی گئی

برلن(دھتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں تین منٹ میں آنکھوں سے کورونا کی تشخیص کرنے والی ایپ تیار کر لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میونخ کی ایک کمپنی آنکھ کے سکین سے کورونا کی تشخیص ممکن بنانے کے لیے پرامید ہے اور کمپنی کی جانب سے ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ ٹیسٹ میں آنکھ کو سکین کیا جاتا ہے اور تین منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوجاتے ہیں۔

کمپنی کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو امریکہ میں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اورامید ہے کہ منظوری ملنے کے بعد اسے آئندہ ماہ سے استعمال کے لیے فراہم کریں۔اس ایپ میں 70 ہزار کو ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ ایک سیکنڈ میں 10 لاکھ سے زائد اسکین پراسیس کرسکتی ہے۔

Facebook Comments


Holy Quran is re-placed in the Holy Haram – Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Bulletin 03 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 9 AM Dharti News Bulletin 03 PM Pak Media Journalist Saudi Arabia Aftar Dinner – Dharti News Local and International Bulletin 01 PM