جمعرات 18 اپریل 2024

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا, پاکستانی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہونگی؟ آپ بھی جانیں

سنچورین(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

 پاکستان کو سیریز میں دو ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرا ٹی 20 میچ جیتا تھا۔آخری ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،آصف علی کی جگہ لیگ سپن باؤلر عثمان قادر کو شامل کئیے جانے کا امکان ہے۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے بعد پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ ختم ہوجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر جائے گی ۔پاکستان کی زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments