جمعہ 29 مارچ 2024

خود ساختہ مہنگائی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

 سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت جہاں اربوں روپے کی سبسڈی سے سہولت بازاروں کی شکل میں عوام کو سستی اشیاءخوردونوش فراہم کررہی ہے وہیں خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے انتظامی سطح پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Facebook Comments