جمعہ 29 مارچ 2024

جاتی امراءکا اصل نام موضع مانک ، سرکاری زمین کسی کو ٹرانسفر نہیں کی جا سکتی ، شہزاد اکبر

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہاکہ جاتی امراءکا اصل نام موضع مانک ہے ، جاتی امراءمیں حکومت کی 839 کنال زمین ہے ، آج حکومت کے پاس ایک مرلہ بھی نہیں ، سرکاری زمین کسی کوٹرانسفر نہیں کی جا سکتی ۔

 شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دو چیزوں پر کل سے سنسنی پھیلائی جا رہی ہے، شریف خاندان کی ذاتی ملازمہ مریم اورنگزیب دوسروں کو ہتک کا نشانہ بناتی ہیں ،سرکاری زمین 1989,92اور 1994 میں منتقل کی گئی ، جن کے نام زمین ٹرانسفر کی گئی ،بہت سے لوگ شریف خاندان کو زمین بیچ چکے ہیں ۔ بورڈ آف رینیو نے کہا کہ ریکارڈ کو درست کیا جائے ،سارا نظام کمپیوٹرائز ہو گیا جس میں سارے ٹرانسفر جعلی نکلے ۔

 شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ گزشتہ رات بھیجے گئے کنٹینرز ان کے لئے نہیں تھے، سستی شہرت کیلئے شور مچایا گیا کہ آپریشن شروع کر دیا ، معاملہ عدالت میں ہے ہم آپریشن کیوں کریں گے، ویسے بھی کنٹینروں سے دیواریں نہیں گرتیں اس کے لئے بلڈوزر ہوتے ہیں ، پولیس کی نیلی بتی دیکھ کر چور ڈر جاتے ہیں اور جو جتنا بڑا چور ہوگا وہ اتنا ہی ڈرپوک ہو گا۔

Facebook Comments