جمعرات 25 اپریل 2024

کرینہ کپور نے دونوں بیٹوں کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی

ممبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصو یرشیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ” میرا ویک اینڈ ایسے گزرتا ہے“ ۔ اداکارہ نے مداحوںسے بھی سوال کیا کہ آپ کا ویک اینڈ کیسے گزرتاہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیف علی خان اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور دونوں محبت بھری نگاہوں سے سیف کے چھوٹے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں۔

 تصویر میں کرینہ اور سیف کے چھوٹے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا کیونکہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کے چہرے پر ایموجی لگا رکھا ہے۔

Facebook Comments