بدہ 24 اپریل 2024

دنیا کی بڑی سمارٹ فون کمپنی ’ون پلس ‘ نے اپنے موبائل پاکستان میں سستے داموں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپاکرنے والی ڈسٹریبوشن کمپنی ’ یونائیٹڈ موبائل ‘ نے ایک مرتبہ پھر سے سمندر میں طوفان لانے کی تیاری مکمل کرلی ہے یعنی یونائیٹڈ موبائل اب ’ون پلس‘ کے ساتھ شراکت قائم کرتے ہوئے سمارٹ فونز متعارف کروانے جارہاہے ، پاکستانیوں کو اب’ ون پلس ‘ کے موبائل فونزبراہ راست پاکستان میں ہی دستیاب ہوں گے اور قیمت میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیاہے لیکن یہ خصوصی رعایت صرف رمضان المبارک کیلئے متعارف کروا گئی ہے ۔

رمضان المبارک میں ون پلس کے موبائل فونز کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دی گئی ہے جسے جان کر یقینی طور پر آپ خریدنے کیلئے دوڑ پڑیں گے کیونکہ ون پلس کے معروف موبائل ’این 100‘(N100)کی قیمت کم کرتے ہوئے 31 ہزار 999 روپے کر دی گئی ہے ۔اس میں بیک پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں ایک 16 میگا پگسلز اور 2،2 پگسلرز کے دو کیمرے شامل ہیں اس کے علاوہ سیلفی کیلئے 8 میگا پگسلرز کا بہترین کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے ۔ موبائل فون کا ڈسپلے 6.52 انچ اور پانچ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے، اس کے علاوہ فون میں چار جی بی ریم اور 64 جی بی روم دی گئی ہے جس میں آپ اپنا ڈھیروں ڈیٹا بغیر پریشانی کے محفوظ کر سکتے ہیں۔

 ون پلس کا موبائل ”این 10 “(N10)فائیو جی سپورٹڈ ہے اور اس کا ڈسپلے سائز 6.49 انچ ہے جو کہ استعمال کے دوران خوشگوار احساس دلاتاہے ، اس ماڈل میں بیک پر چار کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں 64 میگاپگسلز ، آٹھ میگا پگسلزاور دو دو میگا پگسلز کے دو کیمرے شامل ہیں ، اس کے علاوہ سیلفی کیلئے فرنٹ کیمرہ 16 میگا پگسلرز کا دیا گیاہے ، اس میں تصاویر اور دیگر ڈیٹا کو محفوظ کرنے کیلئے وسیع سٹوریج 128 جی بی نصب کی گئی ہے جبکہ اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 6 جی بی ریم لگائی گئی ہے ،اس موبائل فون کی بیٹری 4300 ایم اے ایچ رکھی گئی ہے اور قیمت میں کمی کرتے ہوئے 53 ہزار 999 روپے کر دی گئی ہے ۔

ون پلس رمضان میں اپنا معروف موبائل فون ’نورڈ‘ (NORD)بھی کم قیمت پر فروخت کیلئے پیش کر رہاہے جس میں ریم اور سٹوریج سپیس کے ساتھ دو مختلف ماڈلز موجود ہیں ۔ اس فون کا ڈسپلے 6.44 انچ اور بیٹری 4115 ایم اے ایچ ہے ، نورڈ میں بیک پر چار اور فرنٹ پر دو کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ، بیک کیمروں میں 48 میگا پگسلز، 8 آٹھ میگا پگسلز، پانچ میگا پگسلز اور دو میگا پگسلزکے کیمرے شامل ہیں جو کہ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتے ہیں ، سیلفی کے شوقین افراد کو بھی کمپنی نے مایوس نہیں کیا بلکہ ان کی امیدیں بھی پوری کرتے ہوئے موبائل فون میں فرنٹ پر 32 اور 8 میگا پگسلز کے دو بہترین رزلٹ کے حامل کیمرے لگائے گئے ہیں ۔8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج سپیس کے ساتھ موبائل فون کی قیمت 89 ہزار 799 روپے جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی روم کے ساتھ قیمت 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے ۔

 ون پلس کا شاہکار موبائل ’ ون پلس 8‘ بھی کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں کم قیمت پر صارفین کو فروخت کیلئے پیش کیا جارہاہے جو کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہے اوراس کا خوبصورت ڈیزائن صارفین کی توجہ کا مرکز بناہواہے ۔ ون پلس ایٹ میں بیک پر 48میگا پگسلز ، 16 میگا پگسلزاور دو میگاپگسلزکے تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ کیمرہ 16 میگا پگسلز ہے ۔اس کا سکرین سائز 6.55 انچ اور بیٹری 4300 ایم اے ایچ ہے ۔اس موبائل فون میں کمپنی کی جانب سے دو ورژن متعارف کروائے گئے ہیں ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بھی روم کے ساتھ اس کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج سپیس کے ساتھ موبائل کی قیمت کم کرتے ہوئے ایک لاکھ 19 ہزار 999 روپے کر دی گئی ہے ۔

 ون پلس یونائیٹڈ موبائل کی شراکت سے پاکستان میں اپنے موبائل فونز پہلی مرتبہ متعارف کروانے جارہا ہے ۔ لانچ کیے جانے والے موبائل فونز میں ’ و ن پلس 8T ‘ بھی شامل ہے ، یہ سمارٹ فون کسی بھی تعریف کا محتاج نہیں بلکہ صارفین میں اس کی مقبولیت ہی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کمپنی کی جانب سے اس کے بھی دونوں ماڈلز فروخت کیلئے پیش کیئے گئے ہیں ،8 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کے ساتھ ا س کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے جبکہ 12 جی بی اور 256 جی بی کے ساتھ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے ۔اس میں کمپنی کی جانب سے بیک پر چار اور فرنٹ پر تین کیمرے نصب کیئے گئے ہیں ۔اس کا ڈسپلے سائز 6.55 انچ ہے جو کہ استعمال کے دوران کارکردگی کا بہترین احساس دلاتا ہے ۔اس میں کمپنی کی جانب سے 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے ۔

 ان تمام فونز کے علاوہ’ ون پلس 8 پرو ‘بھی لانچ کیا جا رہاہے جو کہ موبائل فون کی دنیا میں انقلاب لے کر آیا اور اس نے اپنے تمام حریفوں کو پچھاڑ کر رکھ دیا ، اس موبائل کو اگر کمپنی کا شاہکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ کارکردگی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ اس موبائل فون میں کمپنی کی جانب سے چار نہیں بلکہ پانچ بیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں 48 ، 8 ، 48 اور 5 میگا پگسلز کے کیمرے شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر سنگل کیمرہ ہے جس کی صلاحیت 16 میگا پگسل ہے ۔8PRO کا ڈسپلے سائز 6.78 انچ ہے جو کہ تمام موبائل فونزمیں فوقیت رکھتا ہے ،اس میں بھی ون پلس نے دو مختلف ورژن متعارف کروائے ہیں جن کی ریم اور سٹوریج سپیس کے حساب سے قیمت میں بھی مختلف ہیں ، اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 999 روپے سے شروع ہو رہی ہے ۔ اس موبائل فون میں 4510 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ۔

 نوٹ: اگر آپ سے کسی مقام پر کمپنی کی جانب سے اعلان کر دہ قیمتوں سے زائد پیسے وصول کیے جارہے ہیں تو آپ یہاں complaints@unitedmobile.com.pk پر اپنی شکایت بذریعہ ای میل درج کروا سکتے ہیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یونائیٹڈ موبائل پاکستان میں پہلی اور اب تک سب سے اہم ترین ٹیلی کام ڈسٹریبوشن کمپنیوں میں سے ایک ہے ، ہمارا مشن رہاہے کہ بین لاقوامی سطح پر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والے انقلابات میںپاکستان کو سب سے آگے رکھیں اور کمپنی کو فخر ہے کہ وہ مسلسل 20 سالوں سے اس عمل کا حصہ رہی ہے ، آبادی کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے ہم اپنی کوششیں بھر طریقے سے جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں اور ہماری پیش کر دہ مصنوعات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

دنیا بھر میں موبائل فونز کمپنیوں میں اپنی اعلیٰ پہچان رکھنے والی معروف کمپنی ’ ون پلس ‘ کے ساتھ حال ہی میں ہماری شراکت قائم ہوئی ہے جوکہ ہمارے اہداف کے حصول کی طرف بڑھنے والی اہم کڑی ہے ،جس کے ذریعے ہم خطے میں بہترین ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات اور خدمات کو پیش کریں گے ۔

’ون پلس‘ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ہم مرتبہ کمپنیوں میں نوجوان کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اس نے محض 7 سال کے مختصر عرصہ کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں وہ اونچائی حاصل کر لی جس کے دیگر خواہشمند رہتے ہیں ، ون پلس کی ٹیم کا مقصد اپنے صارفین کو بوجھ کے بغیر اعلی کارکردگی اور پریمیئم تجربہ فراہم کرنا تھا ، اس منصوبے کے تحت ون پلس نے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے فینزاور صارفین کو اکھٹا کیا ، جو کہ ون پلس کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔

’ون پلس ‘کمیونٹی ڈیزائن اور پیش کی جانے والی مصنوعات میں لازمی کردار ادا کرتی ہے اور اس کمیونٹی کا نقطہ نظر ون پلس کی دنیا بھر میں کامیابی میں مددگار رہاہے ۔ ون پلس کا نعرہ ’ نیور سیٹل‘(Never Settle)صارفین کو انوکھا پیغام دیتا ہے کہ ہم ہر صبح آگے بڑھنے کیلئے خواہشات کے ساتھ جاگتے ہیں ، تازہ منصوبوں ، سوچ اور مزید حاصل کرنے کے جذبے کے ساتھ ، مزید کرو اور آگے بڑھو ۔

ون پلس کا تعارف

آج کی دنیامیں موبائل ٹیکنالوجی لوگوں کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے اس لیے ون پلس اپنی بہترین مصنوعات کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ، کمپنی اپنے گاہکوں کی امیدوں پر پورا اترنے اور انہیں اطمینان بخشنے کیلئے جدید ، ہائی پرفارمنس اور ہائی کوالٹی مصنوعات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فروخت کے بعد بہترین کسٹمر کیئر فراہم کرنے کے عزم پر عمل پیرا ہے ۔

یونائیٹڈ موبائل نے پاکستان میں ڈیجٹیل انقلاب کے آنے کے بعد سے ٹیکنالوجی کا انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیاہے ، یونائیٹڈ موبائل کا عزم ہے کہ ہر پاکستانی کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہمار ا مشن ہے ، تیزی سے جدت کی جانب بڑھتی ہوئی دنیا کے ساتھ ملنے کیلئے نہیں بلکہ مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنا بھی ہمارا منصوبہ ہے ۔

یونائیٹڈ موبائلز کا تعارف

یونائیٹڈ موبائل وہ پہلی کمپنی نے ہے جس نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے اپنے برانڈ کو متعارف کروایا ، وائس موبائلز کی کامیابی کی بھی اپنی ایک بڑی داستا ن ہے ،یونائیٹڈ کمیونیکیشن ہمارے گروپ میں مینوفیکچرنگ کی ذمہ دار ہے اور مستقبل قریب میں ہم مقامی سطح پر تیار ہونے والی مزید ٹیکنالوجی کی مصنوعات مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ہم پوری دنیا میں (Made in Pakistan)’ میڈ اِن پاکستان ‘ کا نعرہ پھیلانا چاہتے ہیں ۔

ریڈ کیبل کلب

ریڈ کیبل کلب خصوصی ممبر شپ پر مبنی ایک کلب ہے جو کہ ون پلس اور یونائیٹڈ موبائل کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کیا گیاہے ، ادارے کے ممبر ز بننے والے صارفین کو خصوصی رعایت حاصل ہو گی ۔

کلب کے ممبرز کو وارنٹی کے بغیر پارٹس اور سروس پر پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی

ممبر ون پلس کی اوریجنل اسیسریز پر پچاس فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے

کلب کے ممبرز مصنوعات کی لانچنگ سے قبل ہی اسے حاصل کرنے کا اختیار رکھتے ہوں گے اور اس کی قیمت بھی خصوصی طور پر کم ہو گی

کسٹمر کیئر سینٹرز پر ممبرز کے ساتھ ترجیحی سلوک کیا جائے گا

ممبرز کو ایک خصوصی سروس ” ریپ سپورٹ “( WARP SUPPORT SERVICE) حاصل ہو گی جس کے ذریعے صارفین انہیں پیش آنے والے مسائل کا حل محض چار گھنٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں ۔

پاکستان میں ون پلس 19 اپریل 2021 کو باضابطہ طور پر اپنی مصنوعات فروخت کیلئے پیش کرنے جارہاہے جنہیں ریٹیل سٹورزسے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔، اس کے علاوہ دراز ڈاٹ پی کے(daraz.pk) ، ای کارٹ ڈاٹ پی کے(ecart.pk) ، سرما والا ڈاٹ پی کے (surmawala.pk)پر بھی مصنوعات خریدی جا سکتی ہیں اور شپنگ کے کوئی اخراجات نہیں لیے جائیں گے ۔

Facebook Comments