ھفتہ 20 اپریل 2024

وزیراعظم کی بڑی کامیابی، معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

وزیراعظم کی بڑی کامیابی، معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں 72 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کےمالیاتی کھاتوں میں بہتری کاسلسلہ برقرار ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا رواں مالی سال جولائی تاجنوری جاری کھاتوں کےخسارےکاحجم دوارب پینسٹھ کروڑچالیس لاکھ ڈالررہا، گزشتہ سال کےاسی عرصےمیں جاری کھاتوں کاخسارہ نوارب سینتالیس کروڑنوےلاکھ ڈالرتھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاونٹ خسارےکاحجم پچپن کروڑپچاس لاکھ ڈالررہاجو گزشتہ سال کےاسی عرصےمیں چھیاسی کروڑپچاس کروڑڈالرتھا تاہم دسمبر 2019 کے مقابلے میں جاری کھاتوں کاخسارہ کافی بڑھاہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا جاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی کی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہے، جولائی تاجنوری درآمدات میں بیس فیصدکمی اوربرآمدات میں دواعشاریہ دوفیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ترسیلات زرمیں چاراعشاریہ ایک فیصدکااضافہ ہواہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ملک کے رواں کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ، جولائی تادسمبرجاری کھاتوں کاخسارہ2ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ خسارہ 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں کھاتوں کے خسارے میں 6 ارب 64 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے، خدمات اور مصنوعات کی تجارت میں خسارہ 11 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 18 ارب 37 کروڑ ڈالر تھا۔

Facebook Comments