ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونا کی تیسری لہر میں اب تک کتنے ڈاکٹرز اور نرسیں عالمی وباء سے متاثر ہو چکے ہیں؟تشویشناک اعداد و شمار سامنے آ گئے

اسلام آباد (ٍدھرتی نیوز)یکم مارچ سے اب تک ملک میں 1080 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈکس متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15ہزار521 ہےجبکہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز کا کورونا سے انتقال بھی ہو چکا ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نا ہونے کے باعث ہیلتھ کیئرورکرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

Facebook Comments