ھفتہ 20 اپریل 2024

وہ صوبہ جہاں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا

پشاور (دھرتی نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے بورڈ امتحانات کے پیش نظر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں اگلے مہینے بورڈ امتحانات کے پیش نظر پیر 19 اپریل سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز کیلئے ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ طلبہ مرحلہ وار طریقے سے کلاسز میں آئیں گے تاکہ زیادہ رش نہ ہو اور ایس او پیز پر بھی عمل ہو سکے۔انتظامیہ کو ہدایت ہے کہ جن اضلاع میں سکول کھلے ہیں وہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments