ھفتہ 20 اپریل 2024

دنیا بھر میں کورونا ویکسنیشن کا عمل جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ آپ بھی جانیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز )دنیا کے 123 ممالک میں کورونا ویکسینشن کا عمل جاری ہے جس میں پاکستان کا نمبر 120 ہے۔

 عالمی اداروں کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسنیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120واں نمبر ہے۔دنیا کے کئی چھوٹے ممالک اس رفتار میں پاکستان سے آگے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائيں گے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسینیشن کا عمل اسرائيل میں جاری ہے ، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے۔ویکسی نیشن کے عمل میں بھارت، بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہیں۔

Facebook Comments