جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان کے حکمران دنیا کے واحد نااہل حکمران ہیں جو ۔۔۔مصطفی کمال کا حکومت پر برستے ہوئے حیران کن دعویٰ

کراچی (دھرتی نیوز) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)کے چیئرمین اور این اے 249 کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم میں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان سب سے بڑا اور واضح فرق یہ ہے کہ وہ سب بلند و بانگ وعدے کرتے ہیں جبکہ میں نے سہولیات فراہم کر کہ دکھائی ہیں، پاکستان مجھے میرے کام سے جانتا ہے، اپنے دور نظامت کے پانچ سالوں تک میں نے اپنی راتیں قربان کرکے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کو بنایا ہے، پاکستان کے حکمران دنیا کے واحد نااہل حکمران ہیں جو اپنی ہی قوم کو درست گنتے ہوئے خوفزدہ ہیں۔

 بلدیہ ٹاون سیکٹر اے تھری کی دعوت افطار اور مرکزی الیکشن آفس میں مختلف برادریوں، تاجروں کے وفود اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی سیاست کا مقصد عوام کے غضب شدہ حقوق کا حصول ہے، جسکے لیے ہم کسی بھی حد سے گزر سکتے ہیں،آج ہر جگہ تباہی بربادی نظر آتی کیونکہ اس شہر کے چوکیدار چوروں کے ساتھ مل کر ڈاکہ ڈال رہے ہیں,عوام پی ایس پی کو موقع دیں کیونکہ ہم سے بہتر انکے مسائل کو کوئی حل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پہ جاری ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، میں بلدیہ ٹاون کے تمام مسائل سے واقف ہوں اور انکا حل بھی جانتا ہوں، میرے دور میں بچھائی جانے والی 65 کلومیٹر لمبی پانی کی پائپ لائن جس سے یومیہ 60 لاکھ گیلن پانی بلدیہ کو ملتا تھا، آج واٹر بورڈ کے اعلی افسران بتاتے ہیں اس لائن سے 168 نئی آبادیوں کو کنکشن دے دیا گیا اور بلدیہ کا پانی بند ہوگیا ہے۔

Facebook Comments