ھفتہ 20 اپریل 2024

نہ کوہلی نہ دھونی، بابراعظم جنوبی افریقہ کو اسی کے میدانوں میں ون ڈے،ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے

سنچورین (دھرتی نیوز انٹرنیئشنل ڈیسک ) بابراعظم جنوبی افریقہ کے خلاف اسی کے میدانوں میں ایک ہی دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی 1-3 سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 91 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔
بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کے لیے 47 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر بلے بازوں کے غیرذمہ دارانہ کھیل نے آسان فتح کومشکل بنا دیا۔ حفیظ 10، حیدرعلی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو آخری 10 گیندوں پر فتح کے لیے 16رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔مارکرم کے بعد وینڈرسن بیٹنگ کرنے کے لیے اور انہوں نے میلان کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا شروع کیا دونوں بلے بازوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس دوران میلان 28گیندوں پر33 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ملان کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وینڈرسن کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 3، 3 ،حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بابراعظم وہ پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی دورے کے دوران جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گرائونڈ پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی ۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ میزبان ٹیم نے اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بیورن ہینڈرکس اور پیٹ وین بلجون کی جگہ ویاب ملڈر اور بجورن فورٹوئن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، بجورن فورٹوئن، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، ویان ملڈر، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

Facebook Comments