جمعرات 28 مارچ 2024

آسٹریا میں ماہ رمضان کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اجتماعات منعقد کیے گئے

ویانا(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جب رمضان شریف کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو پوری دنیا کی مساجد میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں مگر اس سال بھی کورونا وائرس نے اپنا خوف برقرار رکھا اور دنیا کے ہر ممالک تقریباً ایک جیسے ایس او پی مثلاً کورونا وائرس سے بچاو کے قانون بنا رکھے ہیں ۔

صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مساجد میں رمضان شریف میں پنجگانہ نماز اور نماز تراویح اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں وہ مذہبی جوش و خروش اور جذبہ نہیں دیکھا جارہا جو کورونا وائرس سے قبل دیکھا جاتا تھا۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا سخت لاک ڈاون میں لوگ گھروں پر ہی سحری اور افطاری کرنے کے علاوہ عبادات کرنے پر مجبور ہیں۔ پوری دنیا میں رمضان المبارک کا پہلا جمعہ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اجتماعات منعقد کیے گئے۔

اسی سلسلہ میں آسٹریا میں کورونا لاک ڈاون کے باوجود نماز جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ویانا میں نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے مرکزی اسلامک سنٹر 21 ڈسٹرکٹ ویانامیں منعقد ہوا۔اس کے علاوہ پاکستانی،ترکی،افغانی،بنگلادیش،مصری،سوڈانی و دیگر مسلم ممالک کی مساجد میں نمازِ جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور امت مسلمہ کے لیے اور کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

Facebook Comments