ھفتہ 20 اپریل 2024

آن لائن کانفرنس کے دوران رکن پارلیمنٹ کا کیمرہ آن رہ گیا، پھر کیا ہوا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

اوٹاوا(دھرتی نیوز)کینیڈا میں آن لائن کانفرنس میں کیمرا آن رہنے سے رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ارکان پارلیمنٹ کی آن لائن کانفرنس جاری تھی کہ ایک رکن اسمبلی کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا جس کے باعث ان کی کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔ رکن اسمبلی ولیم ایمس نے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان سے یہ ایک غلطی ہوئی ہے جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

اس واقعہ کے حوالے سے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا، اس دوران وہ اپنے جاگنگ سوٹ کی جگہ کام کے کپڑے پہن رہے تھے، میں اس واقعہ پر سب سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

Facebook Comments