جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان سپر لیگ 2020 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز

پاکستان سپر لیگ 2020 کی رنگارنگ تقریب کا آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز ہو گیا جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سیزن کے چوتھے ایڈیشن کے طویل انتظار کے بعد پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی بالآخر مکمل طور پر پاکستان میں واپسی ہورہی ہے اور اس سال لیگ کے تمام 34 میچز ملک کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد 2016 میں متحدہ عرب امارات میں کیا گیا تھا اور لیگ کی شاندار کامیابی کو دیکھتے ہوئے اگلے ایڈیشن کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے ذریعے اسے پاکستان لانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔

ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے اگلے ایڈیشن کے تین میچز کا پاکستان میں انعقاد کیا گیا اور کراچی میں فائنل منعقد کرایا گیا۔