بدہ 24 اپریل 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئئہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کا سکہ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم متحد ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل کو آج معطل کردیا تھا اور اب وہ پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہم 180 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے اور آج کے میچ میں عاکف جاوید ڈیبیو کررہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر لیگ کے 9 میچوں میں مدمقابل آ چکی ہیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Facebook Comments