جمعہ 19 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج لیہ میں  احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے،  پروگرام کے تحت  60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوانوں کو آمدن کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لیہ پہنچ گئے ، جہاں عمران خان احساس آمدن پروگرام کےتحت اثاثہ جات منتقلی کااجراء اورمظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک کاافتتاح کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم رجب طیب اردگان اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع لیہ سے احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے ، پروگرام چاروں صوبوں میں 23اضلاع کی375یوسیزمیں شروع کیاجارہاہے، 15 ارب روپے مالیت کےپروگرام سے14لاکھ 50ہزارافرادمستفیدہوں گے جبکہ 60 فیصدخواتین،30فیصدنوجوانوں کوآمدن کےمواقع فراہم ہوں گے۔

پروگرام کےتحت گائےبکریاں،رکشے،ٹھیلے،دکانوں کیلئےمفت سامان دیاجارہاہے جبکہ فی خاندان60 ہزار روپے تک کے اثاثے مفت دیئےجائیں گے۔

گذشتہ روز معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں شہری اور دیہی علاقوں کیلئےعلیحدہ پروگرام ہیں، غربت کاخاتمہ حکومت کاہےکسی این جی او کانہیں، تحریک انصاف کےخلاف کوئی ا سکینڈل سامنےنہیں آیا، لیہ میں20یونین کونسل میں10ہزارافرادکوپروگرام میں شامل کیاہے۔

یاد رہے وزیراعظم سے رجب طیب اردوان اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبےمیں خدمات اور وزیراعظم کےپناہ گاہ پروگرام لاہور کےمختلف امور پر آگاہ کیا

لاہورمیں پناہ گاہوں میں روزانہ ہزاروں افرادکومفت کھانا فراہم کیاجا رہا ہے جبکہ ٹرسٹ پارٹنرشپ کےتحت 7اسپتالوں اور دو ریجنل بلڈ سینٹرز میں علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہاہے۔

وزیراعظم نے اردوان اسپتال ٹرسٹ کی صحت کےشعبےمیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا مخیر حضرات کی جانب سے نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہے ، عمران خان نے وفد کو بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

Facebook Comments