جمعرات 18 اپریل 2024

صوبہ سندھ میں اب تک ایک لاکھ20ہزارٹن گندم کی خرید لی گئی

گندم

کراچی(دھرتی نیوز) صوبہ سندھ میں اب تک ایک لاکھ20ہزارٹن گندم کی خرید لی گئی جبکہ23اضلاع میں7لاکھ 57ہزار950ٹن گندم کاباردانہ فراہم کردیا گیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہاہے کہ صوبہ میں اب تک ایک لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری ہوچکی ہے ،بدین میں5ہزار937ٹن خریداری ہوئی ہے جبکہضلع میں اب تک2لاکھ60ہزاربوری کاشتکاروں کوفراہم کی گئی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ بدین ضلع کے12سینٹرزپرباردانہ فراہمی اورگندم کی خریداری جاری ہے، صوبائی وزیر سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز،مختیارکارزاورڈی ایف سیز کوکاشتکارون کوباردانہ فراہم کرنےکی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Facebook Comments