جمعہ 26 اپریل 2024

فرانس میں تین افراد پر تشدد کے الزام میں پاکستانی شہری فرانس سے ڈی پورٹ

فرانس

پیرس(دھرتی نیوز) نواحی علاقے سارسل میں 29 مارچ کو  تین افراد پر حملے کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ روز فرانس سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ مذکورہ پاکستانی شخص غیر قانونی طور پر فرانس میں مقیم تھا۔ حملہ آور پاکستانی گرفتار ہوا اور جرم ثابت ہونے پر ہفتے کے روز اس کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

Facebook Comments