ھفتہ 20 اپریل 2024

معروف پاکستانی اداکارعمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیرسگالی مقرر

عمران عباس

استبول(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ،عمران عباس نے پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اوراس کی وزارت مذہبی امور نے خیر سگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

عمران عباس کا کہناتھا کہ انھوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں تعلیم ،پانی، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاءکے علاوہ ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

Facebook Comments