جمعہ 19 اپریل 2024

ماحولیاتی پالیسی پر جرمنی، فرانسیسی اور چینی سربراہان کا تبادلہ خیال

ماحولیاتی پالیسی

برلن(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل، چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آن لائن کانفرنس میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق امریکی وفد جان کیری کی سربراہی میں چین کے شہر شنگھائی پہنچ گیا۔ جان کیری چینی ہم منصب شی زین ہوا کے ساتھ 22اپریل سے شروع ہونے والے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اجلاس کے سلسلے میں ملاقات کریں گے۔ چین اور امریکا دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے ممالک ہیں۔

Facebook Comments