جمعرات 25 اپریل 2024

لڑکی جو مسلسل دو ہفتے سوتی رہی

سوتی

جکارتہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ لڑکی جو مسلسل دو ہفتے تک سوتی رہی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کالی مانتن سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایکا مسلسل 13 دن تک سوتی رہی تھی۔

اس لڑکی کو رئیل لائف سلیپنگ بیوٹی اور انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ کالی مانتن کی بیٹی کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکا نے دو مشکل تجربات کا سامنا کیا پہلی بار جب ایکا ڈیڑھ دن تک سوتی رہیں اور دوسری مرتبہ ایکا کی حالت اس وقت خاصی خراب ہوگئی جب وہ 7 دن سوتی رہیں جس کے بعد والدین انہیں مقامی اسپتال لے کر گئے جہاں ان کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے۔

لڑکی بالآخر 9 دن بعد جاگ گئی لیکن ڈاکٹرز کے مطابق وہ اب بھی بہت کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئی فی الحال یہ نہیں جان سکا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں لیکن علامات سے پتا چلتا ہے کہ وہ ہائپر سومنیا میں مبتلا ہیں۔

ہائپر سومنیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریض کو دن میں ضرورت سے زیادہ نیند آتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق ہائپر سومنیا کے شکار افراد کسی بھی وقت سو سکتے ہیں۔

Facebook Comments