جمعرات 28 مارچ 2024

والدہ کے پاؤں دباتے علی ظفر کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار  علی ظفر کے بھائی اور گلوکار  دانیال ظفر  نے علی ظفر کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں علی ظفر کو والدہ کے پیر دباتےٹی وی پر دانیال ظفر کا ڈرامہ دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں علی ظفر کی والدہ دانیال کو ان دونوں کی ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں جب کہ علی ظفر دانیال کو مسکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو!

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

خیال رہے کہ علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے۔ اداکار اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں  کہ انہوں نے 2017 میں ڈزنی کی فلم الہ دین کے لیے آڈیشن دیا تھا اور انہیں اگلے ہی دن شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا۔

Facebook Comments