جمعرات 28 مارچ 2024

ملکی و غیر ملکی خواتین کو ’ہم ویمن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

ملکی و غیر ملکی خواتین کو ’ہم ویمن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

شوبز اور فیشن ایوارڈ منعقد کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’لکس‘ اور نجی ٹی وی چینل ’ہم ٹی وی‘ کی جانب سے دیگر اداروں کے اشتراک سے منقعد کیے گئے پہلے ’ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ‘ کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی 20 خواتین و دیگر افراد کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی نے رواں ماہ 12 فروری کو پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا اور اب تک کا واحد ایوارڈ شو ہے جس میں نہ صرف فیشن و فلم انڈسٹری بلکہ کاروبار، صحت، تعلیم کھیل، سماج اور ادب سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں خدمات دینے والی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ڈ دھرتی نیوز کے مطابق پہلے ہم ویمن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب 19 فروری کو سندھ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی سمیت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر، گورنر سندھ اور دیگر اہم سیاسی، سماجی، شوبز و اقتصادی شخصیت نے شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب سے صدر عارف علوی سمیت امریکی سفیر اور دیگر شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے ہم ویمن لیڈرز منعقد کرنے کے خیال کو سراہا اور کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فن کا مظاہرہ بھی کیا—فوٹو: سم تھنگ ہاٹ
سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فن کا مظاہرہ بھی کیا—فوٹو: سم تھنگ ہاٹ

ایوارڈ تقریب میں مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے جن میں سے چند مرد حضرات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ تقریب میں گلوکار سجاد علی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کی جب کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی سمیت دیگر گلوکاروں و فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

ایوارڈ تقریب میں ماہرہ خان، صنم سعید اور میرا سیٹھی سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔

ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستان کی معروف خواتین جن میں فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو، عاصمہ جہانگیر، بانو قدسیہ اور سریا بجیا شامل ہیں انہیں بھی یاد کیا گیا اور ان کی زندگی سے متعلق مختصر کہانی بھی اسکرین پر پیش کی گئی۔

ایوارڈ وصول کرنے والی شخصیات

مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام
مجموعی طور پر 20 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: انسٹاگرام

ثمینہ بیگ – ایتھلیٹ

جلیلہ حیدر – سماجی رہنما

خدیجہ صدیقی – سماجی کارکن

فوزیہ سعید – سماجی سائنسدان

بشریٰ انصاری – معروف اداکارہ

سیمین جمالی – ڈائریکٹر جناح ہسپتال

زبیدہ مصطفیٰ – سینیئر صحافی

شمشاد اختر – سابق گورنر اسٹیٹ بینک

ملیحہ لودھی – سابق سفیر

حنا بیت – اداکارہ

ثانیہ سعید – اداکارہ

ذیبا بختیار – اداکارہ

نرگس ابیار – ایرانی فلم میکر

میری رابنسن – سابق صدر آئرلینڈ

مسرت مصباح – بیوٹیشن

بنٹو کاظمی – ڈیزائنر

سلطانہ صدیقی – سی ای او ہم نیٹ ورک

درید قریشی – صدر ہم نیٹ ورک

جاوید شیخ – اداکار

میرا سیٹھی اور صنم سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے—فوٹو: انسٹاگرام
میرا سیٹھی اور صنم سعید نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے—فوٹو: انسٹاگرام

Facebook Comments