ھفتہ 20 اپریل 2024

پی ایس ایل 5: بابر اور عماد کی ففٹی، کنگز کا زلمی کو 202رنز کا ہدف

پی ایس ایل 5: بابر اور عماد کی ففٹی، کنگز کا زلمی کو 202رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے بابر اعظم اور کپتان عماد وسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔

پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے شرجیل خان روایتی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگائے لیکن اسی اوور میں تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں وہ شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 11 گیندوں پر 19رنز بنائے۔