جمعہ 19 اپریل 2024

سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سنگا پور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی جبکہ تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں  1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس کے اثرات جہاں دنیا بھر کی معیشت متاثر کررہے ہیں وہیں سونا بھی مہنگا ہوگیا، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونےکی قیمت 16 ڈالر 5 سینٹ اضافے کے ساتھ 1636 ڈالر 95 سینٹ فی اونس ہوگئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے سونامحفوظ سرمایہ کاری سمجھا جارہا ہے، بلین مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنےکی وجہ سےمقامی صرافہ بازاروں میں سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

دوسری جانب سونا پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں920روپےاضافےکےبعد93500 روپے اور 10گرام سونےکی قیمت780 روپے اضافے کے بعد 80161 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپےاضافہ کے بعد 1050روپے ہوگئی۔

تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمت 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔

خیال رہے 23 جنوری کو چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، جس سے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

Facebook Comments