جمعہ 29 مارچ 2024

اوپو کا نیا اسمارٹ فون اے 94 متعارف

اوپو نے نیا اسمارٹ فون اے 94 فائیو جی متعارف کرادیا ہے۔

اوپو اے 94 فائیو جی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا کسل سیلفی کیمرا چھا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

 فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں الٹرا نائٹ موڈ، ایچ ڈی آر ویڈیو، ڈوئل ویو ویڈیو، فوکس لاک، ڈائنامک بوکھیہ اور اے آئی سین ان ہانسمنٹ 2.0 جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ 3 مئی سے دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت 359 یورو (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Facebook Comments