جمعرات 25 اپریل 2024

سابق باکسنگ اولمپئن عثمان اللہ خان انتقال کرگئے

سابق باکسنگ اولمپئن عثمان اللہ خان انتقال کرگئے

ورنٹو: سابق باکسنگ اولمپئن عثمان اللہ خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کی غرض سے کینیڈا چلے گئے تھے۔

عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپ گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000 مین بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ، سلور میڈلز جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

سابق باکسنگ اولمپئن نے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز، سیف گیمز سمیت بہت سے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

عثمان اللہ خان واپڈا کی جانب سے کھیلتے رہے، انہوں نے یو اے ای اور کینیڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

عثمان اللہ خان کو برین ٹیومر تھا جس کے سبب وہ دار فانی سے کوچ کرگئے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی عثمان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments