جمعہ 29 مارچ 2024

ہونڈا کی نئی جنریشن سوک گاڑی متعارف ہونے کیلئے تیار

ہونڈا نے اپنی سیڈان گڑی سوک کے 2022 کے ماڈل کی پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے 11 جنریشن ہونڈا سوک کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے اور اسے 28 اپریل کو متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ اس گاڑٰ کی لگ بھگ 50 سالہ تاریخ کا سب سے جدید ترین ماڈل ہوگا۔

اس گاڑی کے ڈیزائن میں اس پہلو کو مدنظر رکھا گیا کہ اسے چلاتے ہوئے ڈرائیور لطف اندوز ہو۔

گاڑی کے لیے نئے اسپورٹی ڈیزائن کو اپنایا گیا ہے جبکہ سابقہ ڈیزائن کی خوبیوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

گاڑی کی دیگر خصوصیات تو سامنے نہیں آئیں مگر سیڈانا کے ساتھ کمنی کی جانب سے سوک ہیچ بیک کی پروڈکشن بھی ہوگی۔

اس ہیچ بیک کو کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار امریکا میں تیار کیا جائے گا اور رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ ہونڈا کی 10 جنریشن سوک کو 5 سال ہوچکے ہیں اور اب اس کا نیا ورژن پیش ہورہا ہے۔

11 جنریشن سوک کا پروٹوٹائپ ماڈل نومبر 2020 میں سامنے آیا تھا۔

یہ سیڈان اور ہیچ بیک شکل میں دستیاب ہوگی اور کمپنی کے مطابق نئی سوک موجود پلیٹ فارم کا موڈیفائیڈ ورژن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ دیکھنے میں یہ زیادہ لمبی اور چوڑی لگتی ہے، مگر مجموعی طور پر بس ایک انچ لمبی ہوگی۔

نئی سوک کا ڈیزائن سادہ اور کلین ہے جو دیکھنے میں ہلکی باڈی کا احساس دلاتا ہے جو کہ اوریجنل سوک سے متاثر ہے۔

اس نئی گاڑی میں سب بڑی تبدیلی اس کی سطح خاص طور پر گاڑی کی سائیڈز میں محسوس ہوگی۔

اس نئی سوک میں ہیڈلائٹ سے ٹیل لائٹ تک ایک لائن جارہی ہے اور ایک لائن پہیوں کے نیے ہے اور بس۔

ایل ای ڈی لائٹ کو چھوٹا کیا گیا ہے تاکہ پتلی گرل کے باوجود کشادگی کا احساس ہو اور اب گرل میں کروم یونی برو کو ختم کیا جارہا ہے۔

بیک پر لائٹ زیادہ بڑی اور روایتی ساخت کی ہے جو موجودہ سوک کی لائٹس سے مختلف ہے، یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ سادہ ہے۔

11 جنریشن سوک میں پہلی بار ڈیجیٹل گیج کلسٹر دیا جارہا ہے جبکہ سینٹرل ٹچ اسکرین بھی سب سے بڑی ہوگی۔

اس کی قیمت 22 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 35 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Facebook Comments