جمعرات 25 اپریل 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

ہرارے(دھرتی نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پرزمبابوے سے آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا

  دھرتی  نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس آج زمبابوے سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں رمضان کے بعد ان کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے اورآسٹریلیا سے واپسی تک وہ دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Facebook Comments